آئی پی ایل 2025 معطل، ہند-پاک کشیدگی کے باعث بی سی سی آئی کا فیصلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے 9 مئی کو ایک اہم اجلاس کے بعد یہ بڑا فیصلہ کیا۔ اب اس لیگ کے آئندہ تمام میچ فوری طور پر روک دیے گئے ہیں اور اگلے حکم تک کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی کے مطابق، اس وقت بورڈ کی سب سے بڑی ترجیح غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت ان کے وطن واپس بھیجنا ہے۔ بورڈ جلد ہی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا، تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔