مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے خلاف حملوں میں مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکامی کے بعد امریکہ نے یمن کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
بھاری مقدار میں ہتھیار اور دفاعی طاقت استعمال کرنے کے باوجود امریکہ اپنے مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ایک امریکی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں امریکہ نے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، جبکہ اس جنگ کے نتائج کے حوالے سے شدید شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
NBC نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ 2024 سے یمن میں انصار اللہ کے خلاف جاری جنگ پر امریکہ ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا ہے۔ اس عرصے کے دوران ہزاروں بم اور میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران سات ڈرونز مار گرائے گئے اور دو جنگی طیارے تباہ ہوئے۔
امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ حکومت اب اس جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے۔ ان حملوں کی کامیابی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، کیونکہ جو ڈرونز نتائج کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھیجے جاتے تھے وہ یمنیوں کے ہاتھوں مار گرائے جاتے تھے۔