صدر ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

صدر ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں مقاومت کے ہاتھوں سخت نقصان اٹھانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے لئے پس پردہ کوشش کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایک صہیونی جریدے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ اگرچہ امریکہ نے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کی نسل کشی میں صہیونی حکومت کی بھرپور حمایت کی ہے، تاہم اب بعض ذرائع یہ دعوی کررہے ہیں کہ واشنگٹن اس جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اسی سلسلے میں صہیونی جریدے اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں غزہ کے مسئلے کے لیے ایک جامع حل کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا یہ مجوزہ جامع منصوبہ ایک مذاکراتی معاہدے پر مشتمل ہوگا جس کا مقصد غزہ کی جنگ کا خاتمہ ہے، البتہ یہ منصوبہ ابھی مکمل طور پر مرتب نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر بات چیت جاری ہے اور یہ اسرائیل کے جزوی تعاون سے تیار کیا جارہا ہے، لیکن یہ منصوبہ صہیونی حکومت کے تمام مطالبات کو پورا نہیں کرتا۔

رپورٹ کے مطابق، مجوزہ منصوبے میں ایک آپشن یہ ہے کہ مستقبل میں غزہ کے شہری انتظام میں حماس کی شمولیت کو تسلیم کیا جائے، جب کہ ایک اور آپشن میں حماس کے رہنماؤں کو قتل سے تحفظ کی ضمانت بھی شامل ہے تاکہ انہیں اس معاہدے کو قبول کرنے پر آمادہ کیا جاسکے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے