ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس

ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس

بڑے گھاٹے میں جانے والی کمپنیوں میں پاور گرڈ کے شیئرز 3 فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک 2 فیصد، ایچ یو ایل 1.50 فیصد، ریلائنس انڈسٹریز 1.30 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک 1.21 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ مڈ کیپ سیکٹر میں انڈین ہوٹلز، آر وی این ایل، این ایچ پی سی اور یوکو بینک کے حصص 2.5 فیصد سے زیادہ گر گئے جبکہ متھوٹ فنانس کے شیئرز 10 فیصد سے زیادہ گر کر سب سے بڑی گراوٹ کے ساتھ خبروں میں رہے۔

گزشتہ روز بھی بازار آخری گھنٹے میں زمین بوس ہوگیا تھا جب پاکستان میں مبینہ ڈرون حملوں کی خبریں آئیں۔ سینسیکس 411 پوائنٹس گر کر 80,334 پر بند ہوا تھا جبکہ نِفٹی میں 140 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ اس اچانک گراوٹ میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

سرمایہ کار اب حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر جغرافیائی صورتحال میں ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات اور حکومت کی آئندہ پالیسیوں پر، تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ مارکیٹ کب اور کیسے سنبھلے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے