پاکستانی حملے ناکام، عمر عبداللہ صورتحال کا جائزہ لینے جموں روانہ

جمعرات کی رات پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جموں، اودھم پور اور پٹھانکوٹ سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
آئی ڈی ایس (انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف) نے ایکس پر بتایا کہ ’’پاکستان نے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مگر ہندوستانی مسلح افواج نے مکمل چوکسی کے ساتھ تمام خطرات کو ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) کے مطابق ناکام بنایا۔‘‘