'آپریشن سندور' کے تحت پاکستان کو کرارا جواب، ڈرون اور میزائل حملے ناکام، جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا

فوج کے اضافی اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر لکھا، ’’ہندوستانی فوج قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہر جارحانہ ارادے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پاکستان نے جموں اور پنجاب کے علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو ہندوستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق، ہندوستان نے پاکستان کے ایف-16 اور دو جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کو بھی نشانہ بنایا۔