آپریشن سندور: پنجاب کے گرداسپور اور اجنالہ میں روزانہ 8 گھنٹے کا رہے گا بلیک آؤٹ

آپریشن سندور: پنجاب کے گرداسپور اور اجنالہ میں روزانہ 8 گھنٹے کا رہے گا بلیک آؤٹ

بلیک آؤٹ کا فیصلہ ہندوستان-پاکستان کی سرحد پر حساس ماحول کی وجہ سے حکومت ہند اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سول ڈیفنس ایکٹ 1968 کے تحت ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بلیک آؤٹ (تصویر سوشل میڈیا)</p></div><div class="paragraphs"><p>بلیک آؤٹ (تصویر سوشل میڈیا)</p></div>

بلیک آؤٹ (تصویر سوشل میڈیا)

user

ہندوستان کے آپریشن سندور کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں سرحد سے متصل اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ حکومت ہند عوام کی حفاظت کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ہندوستانی حکومت نے کچھ علاقوں میں ’بلیک آؤٹ‘ کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ پنجاب کے 2 سرحدی اضلاع گرداسپور اور اجنالہ میں روزانہ رات کو بلیک آؤٹ رہے گا۔ نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ کی خبر کے مطابق رات 9 بجے سے اگلے دن صبح 5 بجے تک بلیک آؤٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلیک آؤٹ کا فیصلہ ہندوستان-پاکستان کی سرحد پر حساس ماحول کی وجہ سے حکومت ہند اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سول ڈیفنس ایکٹ 1968 کے تحت ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گرداسپور کی جانب سے لیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ بلیک آؤٹ کا یہ حکم سنٹرل جیل گرداسپور اور اسپتالوں پر نافذ نہیں ہوگا۔ حالانکہ ان محکموں کو یقینی بنانا ہوگا کہ سنٹرل جیل گرداسپور اور اسپتالوں کی کھڑکیاں روزانہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رہیں اور انہیں اچھی طرح سے ڈھک دیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی روشنی باہر نہ نکل سکے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو دیر رات قریب 1:15 بجے جیٹھوال، ددھلا، ماکھن ونڈی اور پندھیر میں راکیٹ گرے ہیں۔ اے ایس پی دیہی منندر سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ذارئع سے ملی اطلاع کے مطابق بدھ کی رات کو پے درپے لوگوں نے 4 دھماکوں کی آوازیں سنیں، جس کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ راکیٹ کے برآمد باقیات کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے اس حملہ کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہو۔ ان سب خطرات سے نمٹنے کے لیے ہی بلیک آؤٹ کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے