مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کص روکنے کے لیے پولیس نے کیمپس میں دھاوا بولا اور 78 طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلباء کو اس بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے صہیونی قبضے کی حمایت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔
یہ واقعہ دنیا بھر میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے ہونے مظاہروں کے سلسلے کی کڑی ہے، جہاں بالخصوص طلباء غزہ میں انسانی بحران کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔