پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستان کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات کے پاکستانی حملے کے جواب میں لاہور میں اس ملک کے فضائی نظام پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اطلاعات نے آگاہ کیا کہ ہم نے دونوں ملکوں کی سرحد پر 40 سے 50 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا اور بارڈر پر بھارت کی عسکری تنصیبات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بھارتی حکومت کے ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ جمعرات کو ملک کی مسلح افواج نے پاکستان میں لاہور سمیت متعدد مقامات پر ریڈارز اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ابتدائی اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستانی حکام لاہور کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب کچھ علاقوں کو خالی کر سکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے