تنبیہ کے باوجود پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، آج ہندوستان نے اسی کا جواب دیا ہے: کرنل صوفیہ قریشی

تنبیہ کے باوجود پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، آج ہندوستان نے اسی کا جواب دیا ہے: کرنل صوفیہ قریشی

کرنل صوفیہ نے کہا کہ 7 مئی کو آپریشن سندور پر پریس بریفنگ کے دوران ہندوستان نے اپنے ہدف کو مرکوز اور غیر وسعت والا بتایا تھا، یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوجی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب</p></div>

پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب

user

’آپریشن سندور‘ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی انتہائی بڑھ گئی ہے۔ 7 مئی کی دیر شب پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جسے ناکام کر دیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے آج صبح پاکستان کے کئی مقامات پر ایئر ڈیفنس رڈار کو نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں کرنل صوفیہ قریشی نے آج میڈیا کو اہم جانکاری دی۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے آپریشن سندور کے بعد منعقد پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ہم نے کسی بھی فوجی ٹھکانوے کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ گزشتہ شب پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام کر دیا گیا ہے۔ اس کاملبہ بھی برآمد ہوا ہے۔‘‘

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی کہتی ہیں کہ 7 مئی کو آپریشن سندور پر بریفنگ کے دوران ہندوستان نے اپنے ہدف کو مرکوز اور غیر وسعت والا بتایا تھا۔ یہ بھی بتایا تھا کہ پاکستانی فوجی ٹھکانوں کو ہدف نہیں بنایا گیا تھا۔ یہ تنبیہ بھی دی گئی تھی کہ ہندوستان میں فوجی ٹھکانوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو مناسب جواب دیا جائے گا۔ کرنل صوفیہ مزید کہتی ہیں کہ 8-7 مئی کی شب پاکستان نے ڈرون اور میزائلوں سے اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چنڈی گڑھ، نل، پھلودی، اترلائی اور بھج سمیت شمالی و مغربی ہند میں کئی فوجی ٹھکانوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی۔ انھیں انٹگریٹیڈ کاؤنٹر یو ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم سے ناکام کر دیا گیا۔ ان حملوں کے ملبے کئی مقامات سے برآمد کیے جا رہے ہیں، جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتے ہیں۔

پاکستانی حملوں کے جواب میں ہندوستان کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی بتاتی ہیں کہ ’’آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں کئی مقامات پر ایئر ڈیفنس رڈار کو نشانہ بنایا۔ ہندوستان کا رد عمل پاکستان کی طرح ہی یکساں علاقہ میں اور یکساں رفتار کے ساتھ رہا ہے۔ لاہور میں ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔‘‘

اس پریس کانفرنس سے وِنگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور خارجہ سکریتری وکرم مسری نے بھی خطاب کیا۔ ویومیکا سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’پاکستان نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، اُری، پونچھ، مینڈھر اور راجوری سیکٹرس میں مورٹار اور بھاری کیلیبر آرٹیلری سے ایل او سی پر بے وجہ گولی باری کی رفتار بڑھا دی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’پاکستانی گولی باری کے سبب 16 بے قصور لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ ان میں 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ہندوستان کو پاکستان کی طرف سے مورٹار اور آرٹیلری کی گولی باری کو روکنے کے لیے جواب دینے کو مجبور ہونا پڑا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے