مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو آگاہ کیا: ہم نے کراچی سمیت مختلف مقامات پر دو دنوں میں 12 ڈرون مار گرائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تباہ شدہ ڈرون طیاروں کے ملبے کراچی اور لاہور سے اکھٹے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی ڈرون بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم دہلی اس صریح جارحیت کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔
پہلگام واقعے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے حامل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان غیر سازگار تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔