بھارت کے ساتھ اقتصادی، کسٹم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوں گے، ایران

بھارت کے ساتھ اقتصادی، کسٹم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوں گے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھارت کے دورے کے سلسلے میں نئی دہلی میں موجود ہے جہاں وہ اعلی بھارتی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عباس عراقچی دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر مذاکرات کے لیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور بھارت کے دوستانہ تعلقات کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں، اور یہی رشتہ دونوں قوموں کے باہمی مفاد کے لیے تعلقات کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقچی اور ان کے بھارتی ہم منصب، ایس. جے. شنکر، بیسویں ایران-بھارت مشترکہ کمیشن کی صدارت مشترکہ طور پر کریں گے، جس کے دوران اقتصادی، کسٹم اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے