مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کی علی الصبح ایک بار پھر بلیک آؤٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشنز آفیسر (ڈی پی آر او) کے ایک بیان کے مطابق بلیک آؤٹ مکمل طور پر ‘انتہائی احتیاط’ کی وجہ سے کیا گیا تھا۔رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور اپنے گھروں کے اندر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی احتیاط برتنے کے بعد امرتسر ضلع انتظامیہ نے ایک بار پھر بلیک آؤٹ کا عمل شروع کردیا ہے۔
بھارتی انتظامیہ نے کہا کہ براہ مہربانی گھر پر رہیں، گھبرائیں نہیں، اور اپنے گھروں کے باہر جمع نہ ہوں۔ اے این آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ باہر کی لائٹس بند رکھیں۔