پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک پارلیمنٹ میں کئے کئی متضاد دعوے

آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے 9 کیمپ تباہ کر دیئے۔ اس آپریشن میں متعدد پاکستانی دہشت گرد بھی مارے گئے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی کارروائی سے پاکستان بری طرح پریشان ہے۔ آپریشن سندورکے ذریعے ہندوستانی فوج نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ اس آپریشن میں متعدد ہشت گرد بھی مارے گئے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر تناؤ کا شکار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران شہباز شریف کے بیانات میں تضاد دیکھنے کو ملا۔
شہباز شریف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کئی متضاد دعوے کئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے فوجی جرنیلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ پاک فوج ہندوستانی فضائی حملوں کے جواب میں کارروائی کرنے کے بے بنیاد دعوے کر رہی ہے اور پاک میڈیا پرانی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر کے غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز اپنی فوج کی تعریف کر رہے ہیں لیکن ان کے اپنے جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو اس حال تک پہنچا دیا ہے۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی جرنیل ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں اور بعد ازاں ہندوستانی فوج کے فضائی حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ شہباز شریف اس حوالے سے کافی تذبذب کا شکار نظر آئے کہ آیا ہندوستانی لڑاکا طیاروں نے سرحد عبور کی یا نہیں، جبکہ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ہندوستانی جیٹ طیاروں نے اپنی فضائی حدود سے پاکستان میں اہداف پر میزائل داغے۔ وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی جیٹ طیاروں کے مواصلاتی نظام کو جام کیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کیا۔ ہندوستانی لڑاکا طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے تو واپس جانے پر کیسے مجبور ہوئے؟ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے پانچ لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔ تاہم ان کا یہ دعویٰ بھی حقیقت سے بہت دور ہے۔
تیسرے، شہباز شریف نے پاکستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح تیار ہیں، اس کے باوجود ہندوستان نے ان کی ناک کے نیچے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اپنی کابینہ کے اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے بغیر کسی خامی کے اور مناسب طریقے سے آپریشن کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فوج نہ صرف کم تیاری تھی بلکہ ہندوستان کے عین مطابق حملوں سے حیران بھی تھی۔ شہباز شریف کے ان متضاد بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ڈرامہ رچایا۔ فوج کچھ اور کہہ رہی ہے لیکن حکومت کچھ اور کہہ رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔