آئی پی ایل 2025: چنئی نے کولکاتا کے لیے ’پلے آف‘ کا راستہ کیا بند! دلچسپ مقابلے میں 2 وکٹ سے دی شکست

آئی پی ایل 2025: چنئی نے کولکاتا کے لیے ’پلے آف‘ کا راستہ کیا بند! دلچسپ مقابلے میں 2 وکٹ سے دی شکست

لگاتار 4 میچوں میں شکست کے بعد چنئی کو آج آخر کار جیت مل ہی گئی، اس جیت کے ہیر اسپنر نور احمد اور نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس رہے، جنھوں نے مقابلہ چنئی کے حق میں موڑ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایم ایس دھونی، تصویر @IPL</p></div><div class="paragraphs"><p>ایم ایس دھونی، تصویر @IPL</p></div>

ایم ایس دھونی، تصویر @IPL

user

آئی پی ایل 2025 میں سب سے پہلے باہر ہونے والی چنئی سپر کنگز نے لگاتار مل رہی شکست کے سلسلے کو آج ختم کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی۔ چنئی نے ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے اتار چڑھاؤ بھرے دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آخری اوور میں 2 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس کےس اتھ ہی چنئی نے اپنی طرح دفاعی چمپئن کولکاتا کو بھی ’پلے آف‘ کی ریس سے ممکنہ طور پر باہر کر دیا۔ اب کولکاتا کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے کسی کرشمہ کی امید کرنی پڑے گی، کیونکہ کئی ٹیمیں اس سے آگے نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

آج چنئی کی جیت کے ہیرو اسپنر نور احمد اور نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس رہے، جنھوں نے مقابلے کو چنئی کی طرف موڑ دیا۔ آج کے مقابلے میں کولکاتا نے پہلے بلے بازی کی اور دوسرے اوور میں ہی پہلا وکٹ گنوانے کے بعد سنیل نرائن و کپتان اجنکیا رہانے نے زبردست شراکت داری کر ٹیم کو سنبھالا۔ لیکن پھر جب وکٹ گرا تو جلد ہی 103 رنوں پر 3 وکٹ ہو گئے۔ ایسے وقت میں آندرے رسل نے آ کر کچھ بڑے شاٹس لگائے اور ٹیم کو 179 رن تک پہنچا دیا۔ منیش پانڈے نے 36 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ چنئی کے لیے نور احمد بطور گیندباز سب سے اثر دار رہے، جنھوں نے 4 اوورس میں 31 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

جب چنئی کی بلے بازی شروع ہوئی تو اس کا بھی حال برا رہا۔ پہلے ہی اوور میں آیوش مہاترے پویلین لوٹ گئے۔ ان کی جگہ بلے بازی کرنے اترے اُروِل پٹیل نے کچھ بہترین شاٹس لگا کر ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ڈیوون کانوے بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اُروِل نے 11 گیندوں پر 31 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔ لیکن ہرشن رانا اور ورون چکرورتی کی گیندبازی نے چنئی کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ ایک وقت چنئی کا اسکور 60 رنوں پر 5 وکٹ ہو گیا۔

یہاں چنئی کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی، لیکن میچ میں دلچسپی لائی ڈیوالڈ بریوس نے، جنھوں نے محض 25 گیندوں میں 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رن بنا ڈالے۔ بریوس کے نشانے پر خاص طور سے ویبھو اروڑا آئے، جن کے ایک ہی اوور میں بریوس نے چوکے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 30 رن بٹور لیے۔ اس طرح انھوں نے محض 22 گیندوں میں اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شیوم دوبے نے بھی کچھ اچھے شاٹس لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا۔ آخری اوور میں 9 رن چاہیے تھے، لیکن وکٹ 2 ہی ہاتھ میں تھے۔ ایسے میں ایم ایس دھونی نے آندرے رسل کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو چنئی کی طرف کھینچ لیا۔ چوتھی گیند پر انشول کمبوج نے چوکا لگا کر چنئی کی جیت پر مہر لگا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے