آپریشن سندور پاکستان سے مزید دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لئے کیا گیا، بھارتی وزیر

آپریشن سندور پاکستان سے مزید دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لئے کیا گیا، بھارتی وزیر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ وکرم مسری نے پاکستان کے خلاف ملک کی حالیہ کارروائی "آپریشن سندور” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی نے اسلام آباد سے مزید دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے اپنا حق استعمال کیا ہے۔

 مسری نے کہا کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کے بارے میں ہمارے انٹیلی جنس ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف مزید حملے ہونے والے ہیں، اس لیے ان پر قابو پانا اور روکنا ضروری ہو گیا ہے۔

 انہوں نے ہندوستان کے اقدامات کو متوازن اور ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج صبح، ہندوستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے کسی بھی طرح کے حملوں کو روکنے کے اپنے حق کا استعمال کیا۔

 مسری کے مطابق، آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کی توجہ "دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور دہشت گردوں کو ختم کرنا تھا جنہیں ہندوستان بھیجا جا سکتا ہے۔

  پہلگام واقعے کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت اور پاکستان کے درمیان غیر سازگار تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے