مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بعد دہلی نے آج صبح پاکستان کے خلاف حملوں کا آغاز کیا۔
ہندوستانی فوج نے دعوی کیا کہ پاکستان میں "دہشت گردوں” کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور حملوں کے تمام اہداف شہری علاقے تھے۔
پاکستانی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی حملے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیے گئے۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی حملوں میں اب تک 26 شہری جاں بحق جب کہ 46 زخمی ہو چکے ہیں۔
جواب میں پاکستانی فوج نے کشمیر کے علاقوں کو نشانہ بنایا اور ہندوستان کے مطابق پاکستانی حملوں میں تین افراد مارے گئے۔
ادھر اقوام متحدہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا۔