پاکستان پر حملے کے بارے میں امریکہ کو اعتماد میں لیا ہے، بھارت

پاکستان پر حملے کے بارے میں امریکہ کو اعتماد میں لیا ہے، بھارت

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان پر حالیہ حملے سے متعلق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے امریکی وزیر خارجہ کو فوری طور پر اعتماد میں لیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اس حوالے سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے میزائل حملوں کے فوری بعد امریکی وزیر خارجہ، مارکو روبیو سے رابطہ کیا اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق نئی دہلی کی کارروائیاں مربوط اور درست نشانے پر مبنی تھیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ اقدام ممکنہ طور پر امریکہ کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی سطح پر مزید کشیدگی سے بچنے کی کوششوں کا حصہ ہوسکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان کے ساتھ تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے