آپریشن سندور پر کیجریوال کا خراجِ تحسین، ’ہمیں ہندوستانی فوج پر ناز ہے‘

آپریشن سندور پر کیجریوال کا خراجِ تحسین، ’ہمیں ہندوستانی فوج پر ناز ہے‘

عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ہمیں ہندوستانی فوج اور اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں 140 کروڑ ہندوستانی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہندوستانی فوج کی جرات پر ہر شہری کا یقین ہے۔ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ جے ہند، جئے بھارت۔‘‘

دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی نے بھی کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’جے ہند کی سینا۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ہندوستانی فوج کو مبارکباد۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے