مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کی تاریخ اور مقام کا اعلان عمان کے ذریعے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال مذاکرات کے اگلے دور کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ جیسے ہی مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام طے پائیں گے، عمان کی ثالثی میں اس کی باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔