آپریشن سندور کے بعد راہل گاندھی کا بیان، ’ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے‘

نئی دہلی: پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی فوجی کارروائیوں کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی فوج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ جے ہند!‘‘
قبل ازیں، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی فوج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت قومی مفاد میں متحد ہونے کا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’کانگریس پارٹی ملک کی مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہر فیصلہ کن قدم کی حمایت کرتی ہے۔‘‘