بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پاکستان بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پاکستان بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ ہنگامی اقدامات بھارت کی جانب سے کی گئی ایک ممکنہ بزدلانہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی گشت جاری ہے، جب کہ فضا میں مسلسل گن گرج کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسکردو، اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے