اس سال اربعین کا نعرہ "اپنے عہد پر قائم ہوں" ہوگا

اس سال اربعین کا نعرہ "اپنے عہد پر قائم ہوں" ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اکبر پورجمشیدیان نے اربعین سینٹرل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں کہا کہ اس سال گرمی کی شدت کے پیش نظر ہمیں زائرین کو ہیٹ اسٹروک اور موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے آگاہی پروگرام تیار کرنے چاہیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اربعین کی عظیم مشی میں غیر ملکی شہریوں کی شرکت کے لیے ہمیں مناسب منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

  پورجمشیدیان نے کہا کہ ہم سرحدی سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں اور معیاری خدمات کے لیے جائزہ کمیٹی کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ اربعین کا انعقاد سال کے گرم ترین موسم میں ہوتا ہے اور میڈیا اور اربعین ریڈیو کو ہیٹ اسٹروک اور صحت کے دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی پروگرام تشکیل دینے چاہئے۔

 اربعین سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس سال کے نعرے ‘میں عہد پر قائم ہوں’ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ مزاحمتی محاذ اب بھی مصروف عمل ہے اور اسے ملت اسلامیہ کی مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شلمچہ، جذابہ ،مہران، خسروی، باشماق اور تمرچین کی چھ سرحدوں پر کافی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زائرین کو تقسیم کیا جا سکے اور زیادہ پرامن طریقے سے سرحدوں سے عبور کیا جا سکے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے