مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار (11 مئی) کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوگا۔
اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی ایلچی نے ایران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کو "مثبت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں اس عمل کو ایک اور دور میں لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سٹیو وِٹکوف نے منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں بات کرتے ہوئے، نے کہا کہ ہم کچھ پیش رفت کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ اسے سفارتی طور پر حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہم اسے آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسقط اور پھر روم میں عمانی ثالثی سے شروع ہونے والی بات چیت کو چوتھے دور تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
چوتھا راؤنڈ ابتدائی طور پر اطالوی دارالحکومت میں 3 مئی کو ہونا تھا لیکن، اسے ملتوی کر دیا گیا۔