انصاراللہ کے حملوں نے اسرائیل کو دنیا سے کاٹ دیا، صہیونی میڈیا کا اعتراف

انصاراللہ کے حملوں نے اسرائیل کو دنیا سے کاٹ دیا، صہیونی میڈیا کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کی جانب سے بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر صہیونی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔ 

اسرائیلی اخبارات معاریو اور یسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ انصاراللہ یمن نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو دو گھنٹے کے لیے بند کروا کر اسرائیل کی خودمختاری کے بنیادی ستونوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیل کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

روزنامہ معاریو نے اعتراف کیا کہ حالیہ حملے صرف ہوائی اڈے کی بندش تک محدود نہیں بلکہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کا واضح مظہر ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ انصاراللہ پچھلے ڈیڑھ سال سے اسرائیل کی بحری گزرگاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایلات بندرگاہ سمیت دیگر مقامات پر تجارتی جہازوں کے داخلے میں رکاوٹ ایجاد کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں حوثیوں نے حیفا اور اشدود کی بندرگاہوں کے ساتھ ساتھ عسقلان میں توانائی کے مراکز پر حملے کیے ہیں۔ ایک واقعے میں حوثیوں کا ایک ڈرون توانائی مرکز کے قریب پل کے آس پاس گرا اور بڑا نقصان ہوتے ہوتے بچا۔

دوسری طرف یسرائیل ہیوم نے اسرائیلی انٹیلیجنس کے حوالے سے لکھا کہ اتوار کے روز انصاراللہ نے غالبا ایک جدید قسم کا میزائل بن گوریان ایئرپورٹ کی طرف داغا ہے۔ امریکہ کے یمن پر حملوں کے باوجود انصاراللہ مسلسل نئے ڈرون اور میزائل سسٹمز کی تیاری میں مصروف ہے۔

صہیونی ویب سائٹ کالکالسٹ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں بین الاقوامی ایئرلائنز نے انصاراللہ کے حملے کے بعد اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ کئی ایئرلائنز نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے احکامات تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھیں گی۔

کالکالسٹ نے لکھا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ کب بحال ہوں گی، جس سے اسرائیل کا بیرونی دنیا سے رابطہ مزید محدود ہوتا جارہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے