یوپی میں 14 آئی پی ایس افسران کے تبادلے، ویبھو کرشن کو وارانسی، اجے ساہنی کو بریلی اور ابھیشیک سنگھ کو سہارن پور رینج کی کمان

یوپی میں 14 آئی پی ایس افسران کے تبادلے، ویبھو کرشن کو وارانسی، اجے ساہنی کو بریلی اور ابھیشیک سنگھ کو سہارن پور رینج کی کمان

تبادلے کی اس فہرست میں کئی اہم اضلاع اور رینج شامل ہیں۔ اجے ساہنی کو بریلی رینج کا ڈی آئی جی، جبکہ ابھیشیک سنگھ کو سہارنپور رینج کا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، راج کرن نائر کو ایس ایس پی گورکھپور، سنجے کمار کو ایس ایس پی مظفر نگر، برجیش کمار شریواستو کو ایس ایس پی اٹاوہ اور انوپ کمار سنگھ کو ایس پی فتح پور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

گورو گروور کو ایس ایس پی ایودھیا مقرر کیا گیا ہے، جو ایک حساس اور اہم ضلع سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، راجیش کمار کو ایس پی کوشامبی، دھول جیسوال کو ڈی سی پی غازی آباد، اور ستیہ جیت گپتا کو ڈی سی پی کانپور بنایا گیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے