مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں "تہران بین الاقوامی کتاب میلے” کا 36واں سیشن کامیابی سے منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس میں ایران کی وزارت "فرہنگ و ارشاد” کے نائب سربراہ محسن جوادی نے شرکت کی۔
"تہران بین الاقوامی کتاب میلہ” ایران کی علمی تہذیب اور تاریخی شناخت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جہاں اس ملک کی علمی تاریخ اور اس کے انسانی تہذیب میں بے مثال کردار کو سمجھنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔