مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارت خانے آمد، بندر عباس حادثے پر افسوس کا اظہار

مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارت خانے آمد، بندر عباس حادثے پر افسوس کا اظہار

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے