مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا باضابطہ اجلاس سید عباس عراقچی کی اسلام آباد میں وزارت خارجہ آمد کے بعد شروع ہوگیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی پاکستانی وزارت خارجہ آمد پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
اس ملاقات کے بعد ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ پریس کانفرنس کرینگے۔ عراقچی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔