غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا ٹرمپ کا اعلان، بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی کھولنے کا دیا حکم

غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا ٹرمپ کا اعلان، بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی کھولنے کا دیا حکم

ٹرمپ نے دوسرے ملکوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی فلم اسٹوڈیوز اور فلم سازوں کو ورغلا کر امریکہ سے باہر کھینچ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے امریکہ کے لیے ایک ’قومی سلامتی کا خطرہ‘ بتایا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Imagesامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کو چونکاتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں بننے والی فلموں کو بڑھاوا دینے کے لیے غیر ملکوں سے درآمد سبھی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی پھر سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ یہ جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی۔

ٹرمپ نے دوسرے ملکوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی فلم اسٹوڈیوز اور فلم سازوں کو ورغلا کر امریکہ سے باہر کھینچ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے امریکہ کے لیے ایک ’قومی سلامتی کا خطرہ‘ بتایا اور کہا کہ یہ صرف تجارت نہیں بلکہ تشہیر اور ذہنیت پر بھی حملہ ہے۔

انہوں نے لکھا، ’’امریکہ کی فلم انڈسٹریز بہت تیزی سے مر رہی ہے۔ دوسرے ملک ہمارے فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو اپنے یہاں لبھا کر امریکہ سے دور لے جا رہے ہیں۔ یہ منظم کوشش ہے اور اس لیے یہ ایک قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فلمیں امریکہ میں ہی بنیں۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور چونکانے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الکاٹراز جیل کو پھر سے بنانے اور کھولنے کا حمکم دے رہے ہیں تاکہ امریکہ کے سب سے خطرناک مجرموں  کو وہاں رکھا جا سکے۔ الکاٹراز جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی اور اب یہ سین فرانسسکو کا ایک اہم سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ لیکن ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایک بار پھر یہ جیل سرخیوں میں ہے۔

الکاٹراز جیل کی تاریخ بے حد دلچسپ اور پُر اسرار رہی ہے۔ یہ جیل امریکہ کی سب سے مشہور اور بدنام زمانہ جیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی تاریخ فوجی قلعے کی شکل میں شروع ہوئی اور پھر ایک ہائی سیکوریٹی فیڈرل جیل میں بدل گئی۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ انہوں نے بیورو آف پریزنس، محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ الکاٹراز کو ایک بڑے اور جدید ترین جیل کی شکل میں پھر سے تیار کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے