پنجاب نے لکھنؤ کو 37 رنز سے ہرایا، ارشدیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں

پنجاب نے لکھنؤ کو 37 رنز سے ہرایا، ارشدیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی۔ پربھسمرن کی 91 رنز کی اننگز کی وجہ سے پنجاب کی ٹیم نے لکھنؤ کو 237 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن لکھنؤ کی ٹیم صرف 199 رنز بنا سکی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

user

انڈین پریمیئر لیگ کے 54ویں میچ میں پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر لکھنؤ کی ٹیم نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے پربھسمرن کی 91 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت لکھنؤ کو 237 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 199 رنز بنا سکی۔

237 رنز کے ہدف کے جواب میں لکھنؤ کی شروعات کافی خراب رہی۔ لکھنؤ کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں ہی لگا جب مچل مارش کھاتہ کھولے بغیر ہی ارشدیپ کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد اسی اوور میں ایڈن مارکرم بھی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد لکھنؤ کو سب سے بڑا دھچکا 5ویں اوور میں لگا جب ارشدیپ نے نکولس پورن کو بھی آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان پنت سے امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن اس نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ پنت کے بلے سے صرف 18 رنز آئے اور انہوں نے اپنا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد لکھنؤ کو 5واں جھٹکا 10ویں اوور میں ڈیوڈ ملر کی شکل میں لگا۔ لیکن اس کے بعد عبدالصمد اور آیوش بدونی کے درمیان 41 گیندوں پر 81 رنز کی شراکت ہوئی۔ لیکن 16ویں اوور میں عبدالصمد 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ لیکن آیوش ایک سرے پر رہا۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور آخری اوور میں ان کی وکٹ گر گئی۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پہلے بلے بازی کرنے آئی پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ آکاش مہاراج سنگھ نے پہلے ہی اوور میں پریانش آریہ کو آؤٹ کر دیا۔ پریانش کے بلے سے صرف ایک رن آیا۔ لیکن اس کے بعد پربھسمرن سنگھ اور جوش انگلش نے دھماکہ خیز بلے بازی کی۔ انگلش نے چھکوں کی ہیٹ ٹرک بھی کی۔ لیکن 5ویں اوور میں آکاش نے انہیں اپنا شکار بنا لیا۔ لیکن پربھسمرن دوسرے سرے پر ثابت قدم رہے۔ پربھسمرن نے 30 گیندوں میں پچاس رنز بنائے۔ لیکن پنجاب کو 13ویں اوور میں تیسرا دھچکا لگا جب ائیر 25 گیندوں پر 45 رنز بنانے کے بعد دگویش کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نہال وڈھیرا نے اچھی بلے بازی کی لیکن 16ویں اوور میں پرنس یادیو کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ نہال کے بلے سے 16 رنز آئے۔ لیکن پربھسمرن سنگھ ایک سرے پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 91 رنز بنائے اور ان کی وکٹ 19ویں اوور میں گری۔ اپنی اننگز میں پربھسمرن نے 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ پنجاب کنگز نے یہ میچ 37 رنز سے جیتا اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے