’اگر ہندوستان سے جنگ ہوئی تو میں انگلینڈ بھاگ جاؤں گا‘، پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا بیان
شیر افضل خان سے پوچھا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اس تناؤ کی حالت میں نریندر مودی کو تھوڑا پیچھے ہٹنا چاہیے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’مودی میری خالہ کا بیٹا ہے جو میرے کہنے سے پیچھے جائے گا؟‘‘
پاکستانی رکن پارلیمنٹشیر افضل خان (ویڈیو گریب)
ہندوستان-پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستانی رکن پارلیمنٹ شیر افضل خان مروت کا ایک ویڈو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ان سے جب ایک نامہ نگار نے سوال کیا کہ ’’اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بڑھ جاتی ہے تو آپ کیا کریں گے۔‘‘ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہندوستان-پاکستان کے درمیان جنگ بڑھ جاتی تو میں انگلینڈ چلا جاؤں گا۔‘‘ پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں جب رکن پارلیمنٹ شیر افضل خان سے پوچھا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اس تناؤ کی حالت میں نریندر مودی کو تھوڑا پیچھے ہٹنا چاہیے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’مودی میری خالہ کا بیٹا ہے جو میرے کہنے سے پیچھے جائے گا۔‘‘ واضح ہو کہ افضل خان کبھی عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم ممبر ہوا کرتے تھے، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ انہوں نے پارٹی پر تنقید شروع کر دی۔ ان کے پارٹی مخالف بیانات کی وجہ سے عمران خان نے انہیں پارٹی کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاحوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے میں پاکستان کے ہاتھ ہونے کے شبہ میں حکومت ہند نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدام اٹھائے جس میں سندھ آبی معاہدہ کی معطلی کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کا فرمان بھی شامل ہے۔ ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اور جنگ کی سی حالت ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔