عراقچی کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان

عراقچی کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے چند لمحے قبل اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت پر پاکستانی حکام سے مشاورت کے لیے کل اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر بھی زور دیتے ہیں۔

اس ملاقات میں فریقین علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے