تہران بہتر مذاکراتی پوزیشن میں ہے: ڈپٹی کمانڈر پاسداران انقلاب

تہران بہتر مذاکراتی پوزیشن میں ہے: ڈپٹی کمانڈر پاسداران انقلاب

ان مذاکرات کا چوتھا دور ہفتہ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونا تھا تاہم اسے کسی متبادل تاریخ کے سرکاری اعلان کے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ڈپٹی پولیٹیکل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا ہے کہ ایران آج 2015 کے مقابلے میں تمام پہلوؤں میں ایک مضبوط اور اعلیٰ پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے جوہری معاہدے پر دستخط سے پہلے کی مدت کا حوالہ دیا۔ اس معاہدے کو مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ "فلسطینی عوام کی حمایت” کے عنوان سے تہران کے اتحادی دھڑوں کی شرکت کے ساتھ ایک کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک سمپوزیم کے دوران سامنے آیا ہے۔

امریکہ کو "دشمن” قرار دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال اور دشمن کی اپنی سابق پوزیشنوں سے پسپائی ایران کی صلاحیتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شرائط کو مذاکرات کے ذریعے ملک کے لیے مزید فوائد میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

ید اللہ جوانی کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں آئے ہیں جب ایران اور امریکہ نے گزشتہ ماہ عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے تین دور کیے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک نیا معاہدہ طے کیا جا سکے۔

ان مذاکرات کا چوتھا دور ہفتہ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونا تھا تاہم اسے کسی متبادل تاریخ کے سرکاری اعلان کے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے اس سفارتی ٹریک کے مستقبل میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ "فلسطینی عوام کی حمایت” کے موضوع کے تحت منعقدہ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مجتبیٰ ابطحی نے ’’ محور مزاحمت ‘‘ کے اندر پیش رفت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یمن میں امریکیوں اور صیہونیوں کے نقصانات ہوئے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے