مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے ترجمان نے غزہ میں خبردار کیا ہے کہ پورے علاقے میں غذائی قلت کے آثار نمایاں ہوچکے ہیں، اور اگر موجودہ صورت حال برقرار رہی تو انسانی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بڑی مقدار میں انسانی امداد سرحدی گذرگاہوں پر جمع ہوچکی ہے مگر اسے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ترجمان نے زور دیا کہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری طور پر سرحدیں کھولی جائیں تاکہ امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جاسکے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم ہونا چاہئے۔