نیٹ-یوجی امتحان آج، 23 لاکھ امیدواروں کی ہوگی شرکت، گڑبڑی کرنے پر لگے گی 3 سال کی پابندی

نیٹ-یوجی امتحان آج، 23 لاکھ امیدواروں کی ہوگی شرکت، گڑبڑی کرنے پر لگے گی 3 سال کی پابندی

دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ملک بھر کے تقریباً 550 شہروں کے 5 ہزار سے زیادہ مراکز پر نیٹ-یوجی کا انعقاد ہوگا۔ ان میں بیرون ملک کے بھی 14 امتحان مراکز شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

میڈیکل میں داخلے سے جڑے امتحان نیٹ-یوجی (NEET-UG) کو لے کر طلبا کا انتظار ختم ہوا۔ آج (اتوار) دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ملک بھر کے تقریباً 550 شہروں کے 5 ہزار سے زیادہ مراکز پر اس امتحان کا انعقاد ہوگا۔ ان میں بیرون ملک کے بھی 14 امتحان مراکز شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس امتحان میں 22.7 لاکھ سے زیادہ امیدوار کی شرکت متوقع ہے۔ امتحان کے دوران ممنوع آلات کا استعمال کرنے والے امیدواروں پر امتحان میں بیٹھنے کے لیے تین سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ  عوامی امتحان ایکٹ 2024 کے تحت فوجداری کارروائی بھی کی جائے گی۔

بدعنوانی سے پاک اور غیرجانبدارانہ امتحان کرانے کے لیے ضلع، ریاست اور مرکز کی سطح پر تین سطحی نگرانی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ اس سال زیادہ تر امتحان مراکز سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں و اداروں میں بنائے گئے ہیں۔

امتحان کے بلا روک ٹوک انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کو سبھی نیٹ-یوجی امتحان مراکز پر ماک ڈریل کی گئی۔ یہ مشق موبائل سگنل جیمر کی صلاحیت، تلاشی کے لیے وافر لوگوں کی دستیابی اور بایومیٹرک تصدیق کے عمل کی تیاریوں کے پیش نظر کی گئی۔

امتحان کے لیے رہنما اصول پہلے ہی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 2 بجے سے 5 بجے تک نیٹ-یوجی داخلہ امتحان منعقد ہوگا۔ امتحان 2 بجے سے شروع ہو جائے گا۔ امتحان کے لیے داخلہ کی اجازت نصف گھنٹہ پہلے تک یعنی 1.30 بجے تک ہی ہوگی، اس کے بعد آنے والوں کو داخلہ نہیں ملے گی۔ داخلہ امتحان کے لیے مراکز پر تحفظ کے سخت انتظامات کیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ امتحان دہندگان کو کچھ ضروری دستاویز جیسے ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر کارڈ، پین کارڈ، آدھا ر کارڈ، یا 12ویں کلاس کا ایڈمٹ کارڈ، جس میں امتحان دہندہ کی تصویر ہو، ان میں سے کوئی بھی ایک آئی ڈی ساتھ لے کر پہنچنا ہے۔

نیٹ یوجی -2025 امتحان کے دوران الیکٹرونک ڈیوائس جیسے بلو ٹوتھ، گھڑی، موبائل فون، کیلکولیٹر یا جیومٹری یا پنسل باکس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یہی نہیں اگر امتحان دہندگان ثقافتی، روایتی پوشاک، عقیدہ یا مذہب سے جڑی چیز پہن رہے ہیں تو انہیں رپورٹنگ وقت سے کم سے کم ڈیڑھ گھنٹے پہلے یعنی دوپہر 12.30 بجے تک امتحان مرکز پر تلاشی کے لیے رپورٹ کرنا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے