ہند پاک سرحد پر پاکستانی رینجر پکڑا گیا، بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لیا

ہند پاک سرحد پر پاکستانی رینجر پکڑا گیا، بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لیا

گزشتہ ماہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کے ایک جوان کو گرفتار کیا تھا۔ اب بی ایس ایف نے پاکستانی رینجر کو پکڑ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ پڑوسی ملک کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، سرکاری ذرائع نے ہفتہ  یعنی تین مئی  کو بتایا کہ بی ایس ایف نے راجستھان میں پاک ہندوستان سرحد پر ایک پاکستانی رینجر کو حراست میں لیا ہے۔

یہ واقعہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان رینجرز نے بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک جوان کو حراست میں لینے کے ایک ہفتہ سے زیادہ وقت کے بعد پیش آیا ہے۔ اس دہشت گردانہ  حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔

دریں اثنا، بی ایس ایف جوان پرنم کمار شا کو پاکستانی رینجرز نے 23 اپریل کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے پکڑ لیا تھا اور ہندوستانی فوج کی شدید مخالفت کے باوجود انہوں نے اسے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بی ایس ایف نے پنجاب میں نادانستہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرنے والے ایک جوان کی گرفتاری پر پاکستان رینجرز سے احتجاج درج کرایا ہے۔

اس سے قبل دونوں طرف سے نادانستہ سرحد عبور کرنے کے اس طرح کے واقعات کو فوری طور پر حل کیا جاتا تھا لیکن اس بار پاکستانی فریق فوجی کے ٹھکانے اور اس کی واپسی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہا ہے جس کی وجہ پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہوسکتی ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان تقریباً 4-5 فلیگ میٹنگز ہو چکی ہیں، لیکن ان کی واپسی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع  نے بتایا کہ جوان کو لاہور امرتسر سیکٹر میں رینجرز کے اڈے پر لے جایا گیا ہے اور جلد ہی اسے بی ایس ایف کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نہ تو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے اور نہ ہی اس کی حیثیت سے آگاہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے