آئی پی ایل 2025: آخری گیند تک چلے انتہائی دلچسپ مقابلے میں چنئی کی شکست، بنگلورو کی 2 رنوں سے جیت

آئی پی ایل 2025: آخری گیند تک چلے انتہائی دلچسپ مقابلے میں چنئی کی شکست، بنگلورو کی 2 رنوں سے جیت

بنگلورو نے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 213 رن بنائے تھے۔ جواب میں چنئی کی طرف سے آیوش مہاترے اور رویندر جڈیجہ نے بہترین اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

جیت کا جشن مناتے ہوئے بنگلورو کے کھلاڑی، تصویر @IPL

جیت کا جشن مناتے ہوئے بنگلورو کے کھلاڑی، تصویر @IPL

جیت کا جشن مناتے ہوئے بنگلورو کے کھلاڑی، تصویر@IPL

user

آئی پی ایل 2025 میں آج چنئی اور بنگلورو کے درمیان سانسیں روک دینے والا مقابلہ دیکھنے کو ملا، جو کہ آخری گیند تک چلا۔ آخری 3 گیندوں پر جب چنئی کو جیت کے لیے 13 رنوں کی ضرورت تھی، دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد شیوم دوبے امپیکٹ پلیئر کی شکل میں میدان پر اترے تھے۔ بنگلورو کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی تھی، لیکن شیوم دوبے نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے گیند کے کمر سے اوپر ہونے کے لیے ڈی آر ایس مانگا اور تھرڈ امپائر نے اسے ’نو بال‘ قرار دے دیا۔ یعنی 3 گیندوں پر چنئی کو 6 رنوں کی ضرورت باقی رہ گئی۔ یہاں پر چنئی کی پوزیشن مضبوط نظر آنے لگی۔ لیکن آخری 3 گیندوں پر گیندباز یش دیال نے صرف سنگل سنگل رن دیے، نتیجہ یہ ہوا کہ چنئی کو 2 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ٹاس چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلورو کو اس کے سلامی بلے بازوں وراٹ کوہلی (33 گیندوں میں 62 رن) اور جیکب بیتھل (33 گیندوں میں 55 رن) نے تیز طرار شروعات دی۔ ان دونوں نے ہی نصف سنچری مکمل کی، لیکن روماریو شیفرڈ کی نصف سنچری قابل دید تھی۔ انھوں نے محض 14 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رن بنا ڈالے۔ دیکھا جائے تو یہی اننگ بنگلورو کی جیت کا سبب بنی۔ ان 3 نصف سنچریوں کی بدولت بنگلورو 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 213 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

چنئی کی طرف سے گیندبازی میں متھیشا پتھیرانا نے 4 اوورس میں 36 رن دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ 1-1 وکٹ نور احمد (4 اوورس میں 26 رن) اور سیم کرن (3 اوورس میں 34 رن) کے حصے میں آئے۔ خلیل احمد کے لیے آج کا دن برا خواب ثابت ہوا، کیونکہ انھوں نے 3 اوورس میں 65 رن خرچ کر دیے اور انھیں کوئی وکٹ بھی نہیں ملا۔ دیگر گیندبازوں میں انشول کمبوج نے 3 اوورس میں 25 رن اور رویندر جڈیجہ نے 3 اوورس میں 26 رن خرچ کیے۔

چنئی کی بلے بازی جب شروع ہوئی تو پہلے وکٹ کے لیے 51 رنوں کی شراکت داری ضرور ہوئی، لیکن دوسرا وکٹ محض 58 رنوں پر گر گیا۔ اس کے بعد آیوش مہاترے اور رویندر جڈیجہ کے درمیان ہوئی شراکت داری نے بنگلورو کی نیند اڑا دی۔ ان دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 114 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ آیوش مہاترے بدقسمت رہے جو 48 گیندوں پر 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 94 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، اور سنچری نہیں بنا پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے ہی گیند پر ڈیوالڈ بریوس پویلین لوٹ گئے، اور کپتان دھونی بھی 8 گیندوں پر 12 رن ہی بنا سکے۔ رویندر جڈیجہ 45 گیندوں پر 75 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ شیوم دوبے 3 گیندوں پر 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلورو کی جانب سے لنگی اینگیڈی کی گیندبازی قابل تعریف رہی۔ انھوں نے 4 اوورس میں 30 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 1-1 وکٹ کرونال پانڈیا اور یش دیال کے حصے میں آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے