آئی سی سی نے ون ڈے درجہ حاصل کرنے والی 16 خواتین ٹیموں کا کیا اعلان، یو اے ای کی انٹری اور امریکہ کی چھٹی

آئی سی سی نے ون ڈے درجہ حاصل کرنے والی 16 خواتین ٹیموں کا کیا اعلان، یو اے ای کی انٹری اور امریکہ کی چھٹی

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے 29-2025 تک کے لیے 16 خواتین ٹیموں کو ون ڈے کا درجہ دیا ہے۔ اس میں 5 ایسوسی ایٹ ممبران یو اے ای، تھائی لینڈ، نیدر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس

user

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے 29-2025 تک کے لیے 16 خواتین ٹیموں کو ون ڈے کا درجہ دیا ہے۔ 16 ٹیموں کی فہرست میں 5 ایسوسی ایٹ ممبران شامل ہیں، یہ 12 مئی سے نافذ ہو جائے گا۔ اس فہرست میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جس یو ایس اے نے گزشتہ سال مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی اس کی خاتون ٹیم سے ون ڈے کا درجہ چھین لیا گیا ہے۔ جب کہ فہرست میں یو اے ای کو نئے ممبر کی حیثیت سے داخلہ مل گیا ہے۔ کیونکہ یو اے ای کی ٹیم نے حالیہ دنوں میں ٹی20 فارمیٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے جن 5 ایسوسی ایٹ ممبران کو فہرست میں شامل کیا ہے ان میں یو اے ای کے علاوہ تھائی لینڈ، نیدر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی کا نام شامل ہے۔ واضح ہو کہ سالانہ درجہ بندی اپڈیٹ کے وقت یو اے ائ نے ٹی20 رینکنگ میں 16 ویں مقام پر رہتے ہوئے اس فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ یو اے ی ٹیم فی الحال بینکاک میں ہے جہاں وہ میزبان تھائی لینڈ، ہانک کانگ اور کویت کے ساتھ ٹی20 سیریز کھیل رہی ہے۔ دوسری جانب یو ایس اے کی ٹیم زمبابوے کے خلاف کھیل رہی ہے جہاں انہوں نے ٹی20 سیریز 2-1 سے گنوا دی۔ حالانکہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں یو ایس اے کی ٹیم جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یو اے ای کے علاوہ تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے حال ہی میں کھیلے گئے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنا کر اپنے ون ڈے درجے کو یقینی بنا لیا۔ جب کہ پاپوا نیو گنی اور نیدر لینڈ نے ٹی20 رینکنگ کی بنیاد پر اپنا درجہ برقرار رکھا ہے۔ خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ نے 6 ٹیموں میں سے چوتھا مقام حاصل کیا تھا، جب کہ نیدر لینڈ کو سبھی 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح ہو کہ ون ڈے درجہ رکھنے والی ٹیموں کو رینکنگ حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے 3 سے 4 سال کی مدت میں کم از کم 8 ون ڈے میچ کھیلنے ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ون ڈے درجہ کھونے والی یو ایس اے کی خواتین ٹیم نے اپنا پہلا ون ڈے میچ گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلا تھا۔ وہ اب تک 8 ون ڈے مقابلے کھیل چکی ہے، 3 میچوں میں جیت اور 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یو ایس اے نے 8 میں سے 6 مقابلے زمبابوے کے خلاف کھیلے ہیں اور ون ڈے میں ملنے والی تینوں جیت بھی اسی ٹیم کے خلاف حاصل کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے