مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کے بعد پاکستانی فوج نے 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کے "کامیاب” تجربے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے مطابق یہ تجربہ افواج کی تیاری کو یقینی بنانے اور اہم تکنیکی اجزاء کی توثیق کرنے کے لیے کیا گیا، جس میں ملک کے جدید میزائل گائیڈنس سسٹم کی صلاحیتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔
ملک کے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور اعلیٰ فوجی حکام نے میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد ملکی افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور کسی بھی جارحیت کے خلاف قابل اعتماد ڈیٹرنس کو یقینی بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی مکمل آپریشنل تیاری اور تکنیکی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد تناو پیدا ہوگیا ہے اور اس وقت دونوں ملک کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔