پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد پہلی بار دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملے عمر عبد اللہ، موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد پہلی بار دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملے عمر عبد اللہ، موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال

وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ اس دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نریندر مودی اور عمر عبد اللہ میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے، تصویر بشکریہ @JKNC_

نریندر مودی اور عمر عبد اللہ میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے، تصویر بشکریہ @JKNC_

نریندر مودی اور عمر عبد اللہ میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے، تصویر بشکریہ@JKNC_

user

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ہفتہ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد عمر عبد اللہ اور نریندر مودی کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس حملہ میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی اور عمر عبد اللہ کی میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے، کیونکہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدام اٹھائے ہیں۔ ان میں سندھو آبی معاہدہ کی معطلی اور اٹاری میں انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی شامل ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ وادی کے حالات کو معمول پر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف لوگوں کی مہم کو مضبوط بنائے گی۔ کیونکہ دہشت گردی کو صرف عوام کی مدد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی عمر عبد اللہ نے مرکزی حکومت کو آگاہ بھی کیا کہ حکومت کو ایسے اقدام سے بھی بچنا چاہیے جس سے عوام کو الگ کر دیا جائے۔ یہی نہیں، انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو حالیہ سالوں میں عام لوگوں پر کیے گئے کسی بھی حملہ سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے