مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بھارتی حکومت نے اگلے نوٹس تک پاکستان سے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ متنازعہ علاقے کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
دو ہفتے قبل کشمیر کے پہلگام علاقے میں غیر ملکی سیاحوں پر ایک دہشت گردانہ حملے میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بھارت نے اس حملے کا براہ راست الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔
اس کے بعد، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد اقدامات کئے، جس میں بعض معاہدوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور فوجی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔