’راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے والے دہشت گرد سے کم نہیں‘، مہاپنچایت میں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کا جذباتی خطاب

’راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے والے دہشت گرد سے کم نہیں‘، مہاپنچایت میں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کا جذباتی خطاب

راکیش ٹکیت پر ہوئے حملہ کے خلاف آج مظفر نگر کے سسولی میں طلب کی گئی مہاپنچایت میں لوگوں کی زبردست بھیڑ نظر آئی۔ اس مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت کو لمبی پگڑی پہنا کر انھیں اعزاز بخشا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>مہاپنچایت سے خطاب کرتی ہوئیں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>مہاپنچایت سے خطاب کرتی ہوئیں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن، ویڈیو گریب</p></div>

مہاپنچایت سے خطاب کرتی ہوئیں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن، ویڈیو گریب

user

گزشتہ روز معروف کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر ہوئے حملہ کے خلاف آج مظفر نگر واقع سسولی کے جی آئی سی میدان میں ’کسان-مزدور سمّان بچاؤ‘ مہاپنچایت بلائی گئی تھی، جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ شریک ہوئی۔ اس مہاپنچایت میں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن بھی موجود تھیں اور اپنے خطاب کے دوران انھوں نے راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا۔

سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے راکیش ٹکیت اور دیگر کسان لیڈران کی موجودگی مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے والے بھی دہشت گرد سے کم نہیں ہیں۔ کل کا واقعہ بے حد قابل مذمت ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اس ملک میں ہر شخص دہشت گردی کے خلاف ہے۔ پہلگام میں جو ہوا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور دہشت گردوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ لیکن ’آکروش ریلی‘ میں کوئی جاتا ہے تو حمایت کرنے جاتا ہے۔ راکیش ٹکیت نے اپنے لیے کام نہیں کیا، بلکہ دوسروں کے حق کی لڑائی لڑی۔ وہ ہر جگہ سب سے پہلے پہنچتے ہیں، ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔‘‘

اس مہاپنچایت میں جھبریڑا سے کانگریس رکن اسمبلی ویریندر کمار اور بڈھانہ سے آر ایل ڈی رکن اسمبلی راجپال بالیان نے بھی شرکت کی۔ راجپال بالیان نے بھی اپنے خطاب میں راکیش ٹکیت پر ہوئے حملہ کی سخت تنقید کی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’دہشت گردوں کا علاج ہونا چاہیے۔ حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘ اس موقع پر سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی اتل پردھان نے کہا کہ ’’جو پگڑی کل اچھالی گئی، وہ راکیش ٹکیت کی نہیں، کسانوں کی ہے۔ بھائی چارے کی پگڑی ہے۔ ہم ٹکیت کی ڈھال بن کر کھڑے ہوں گے۔ ان کی بے عزتی کرنے والے لکیر کھینچ لیں، مقابلے کے لیے تیار رہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے ہی لوگ اس مہاپنچایت میں شریک ہونے کے لیے جمع ہونے شروع ہو گئے تھے۔ مظفر نگر کے علاوہ آس پاس کے اضلاع سے بھی لوگ بڑی تعداد میں سسولی پہنچے۔ اس بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ بھی مستعد ہو گئی۔ جی آئی سی میدان کے باہر کئی تھانوں کی پولیس کے علاوہ پی اے سی کی بھی تعیناتی دیکھی گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موجود رہی۔ ایس ایس پی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت کو لمبی پگڑی پہنا کر انھیں اعزاز بخشا گیا، اور یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ ان کی پگڑی کو سلامت رکھنا سبھی کسانوں کا فرض ہے۔

اس درمیان راکیش ٹکیت کا پگڑی گرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ مظفر نگر کے بھارتیہ کسان یونین ضلع صدر کی تحریر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو کی بنیاد پر سماج دشمن عناصر کی شناخت کر رہی ہے۔ پولیس نے جس شخص کو حراست میں لیا ہے، اس کا نام سوربھ ورما بتایا جا رہا ہے، جو کہ جنوبی کرشناپوری کا باشندہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے