این آئی اے نے تہوّر رانا سے آواز اور تحریر کے نمونے کیے حاصل، تہاڑ منتقلی سے قبل اہم شواہد جمع

این آئی اے نے تہوّر رانا سے آواز اور تحریر کے نمونے کیے حاصل، تہاڑ منتقلی سے قبل اہم شواہد جمع

قابل ذکر ہے کہ 10 اپریل کو تہوّر رانا کو امریکہ سے بھارت لایا گیا تھا، جب امریکی سپریم کورٹ نے اس کی وہ عرضی مسترد کر دی تھی جس میں اس نے بھارت حوالگی کے خلاف اپیل کی تھی۔ رانا کی حوالگی کے بعد، این آئی اے نے اسے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا اور 18 دن کی حراست حاصل کی۔ بعد ازاں عدالت نے این آئی اے کی درخواست پر 12 دن کی توسیع دی، جو اب 10 مئی کو مکمل ہو رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ 10 مئی کے بعد مزید حراست ملنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے این آئی اے کوشش کر رہی ہے کہ اسی دوران تمام اہم قانونی اور تفتیشی تقاضے پورے کر لیے جائیں تاکہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے