ذات پر مبنی مردم شماری: پہلا قدم سماجی انصاف کی جانب، تیجسوی یادو کا وزیراعظم کو خط

ذات پر مبنی مردم شماری: پہلا قدم سماجی انصاف کی جانب، تیجسوی یادو کا وزیراعظم کو خط

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ملک گیر ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے اس اقدام کو سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم قرار دیا اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے کئی اہم تجاویز بھی دی ہیں۔

تیجسوی یادو نے خط میں لکھا کہ برسوں تک این ڈی اے حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کو غیر ضروری اور سماج کو تقسیم کرنے والا عمل کہہ کر مسترد کیا، مگر اب جب مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے، تو یہ اس مطالبے کی وسعت کا اعتراف ہے جسے برسوں سے نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے