گوا مندر حادثہ: کانگریس کا افسوس کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، وزیراعلیٰ سے فوری امداد کا مطالبہ

گوا کے شیرگاؤں میں لیرائی دیوی مندر کی یاترا کے دوران بھگدڑ کے دلخراش واقعے پر گوا پردیش کانگریس کمیٹی (جی پی سی سی) نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
کانگریس کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں جی پی سی سی کے میڈیا صدر امرناتھ پنجیکر نے کہا، "شیرگاؤں میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے سے ہم انتہائی رنجیدہ ہیں، جہاں معصوم عقیدت مند اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہم ان تمام خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘