گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد جان بحق، 30 زخمی

گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد جان بحق، 30 زخمی

گوا کے مشہور شیرگاؤں لَیرائی مندر میں اس وقت قیامت خیز مناظر دیکھنے کو ملے جب یاترا کے دوران شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 30 سے زیادہ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند لَیرائی دیوی کی یاترا میں شریک تھے۔ مندر کے احاطے میں بھیڑ اچانک بے قابو ہو گئی اور گھبراہٹ کے عالم میں لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی لوگ زمین پر گر گئے اور دوسروں کے پیروں تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے