خچر مالکان نے سب سے پہلے ان کی مدد کی، پہلگام حملے کے عینی شاہد سبودھ پاٹل کا بڑا انکشاف

خچر مالکان نے سب سے پہلے ان کی مدد کی، پہلگام حملے کے عینی شاہد سبودھ پاٹل کا بڑا انکشاف

جموں و کشمیر کے پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے 26 لوگوں میں مہاراشٹر کے 6 سیاح بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس حملے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ممبئی کے سبودھ پاٹل، جو22 اپریل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے میں بال بال بچ گئے تھے، نے کل یعنی دو مئی  کو کہا کہ وہ دہشت گردوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے تھے اور خچر مالکان نے سب سے پہلے ان کی مدد کی تھی۔

پہلگام کے آرمی اسپتال میں علاج کروانے کے بعد، 60 سالہ سبودھ پاٹل جمعرات یعنی 1 مئی کی رات اپنی بیوی کے ساتھ نوی ممبئی میں اپنے گھر واپس آئے۔ اس دوران سبودھ پاٹل اس ہولناک منظر کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے اور انہوں نے خچر مالکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حملے کے بعد زخمیوں کی مدد کی۔

سبودھ پاٹل نے کہا، "میں گردن میں گولی لگنے کے بعد بے ہوش ہو گیا تھا۔ جب مجھے ہوش آیا تو میں نے اپنے اردگرد لاشیں پڑی دیکھی، مجھے چلتے ہوئے دیکھ کر خچرمالکان کا ایک گروپ میرے پاس آیا اور مجھے پانی پلایا۔” اس نے کہا کہ ہم نے جس خچر مالک  کو رکھا تھا وہ بھی ان میں سے ایک تھا، اس خچر چلانےوالے  نے بتایا  تھا کہ اس  بیوی محفوظ ہے۔

پاٹل نے یاد کیا ’’ایک اور شخص نے مجھے کھڑے ہونے میں مدد کی، مجھے سہارا دینے کے لیے اپنا کندھا دیا اور پوچھا کہ کیا میں چل سکتا ہوں۔‘‘ پاٹل  نے کہا کہ خچر مالکان اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔پاٹل کے مطابق، خچر مالکان انہیں احاطے سے باہر لے گئے اور انہیں بیٹھنے کے لیے ایک چارپائی دی۔ انہوں نے کہا، "کچھ دیر بعد وہ ایک گاڑی لے کر آئے اور مجھے ہندوستانی فوج کے میڈیکل سینٹر لے گئے۔ وہاں سے مجھے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لے جایا گیا اور آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔”

پاٹل نے قریبی نیو پنویل ٹاؤن شپ کے رہنے والے ڈیسلے کو بھی یاد کیا، جو اس دن حملے میں مارے گئے مہاراشٹر کے چھ سیاحوں میں سے ایک تھے۔ اس نے کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ موقع پر پہنچے۔ پاٹل نے کہا کہ ڈیسلے نے روپ وے کی سواری کا انتخاب کیا اور روایتی کشمیری لباس میں اپنی بیوی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔ پانچ منٹ میں سب کچھ ہو گیا لیکن وہ ان پانچ منٹوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے