اسرائیلی طیاروں کی شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر بمباری، الجولانی کی عرب ممالک سے مدد کی درخواست

اسرائیلی طیاروں کی شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر بمباری، الجولانی کی عرب ممالک سے مدد کی درخواست

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے شام کی بندرگاہ لاذقیہ اور جنوبی علاقے سویدا پر بمباری  کی ہے۔

تاہم  الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب نے شام پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر دمشق پر کل رات کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

آج صبح الجولانی کی رہائش گاہ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد صیہونی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا کہ جب گولانی صبح بیدار ہوں گے، تو وہ جان لیں گے کہ اسرائیل شام میں دروزیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی میزائل حملوں کو شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی  کوشش قرار دیا گیا ہے۔ 

بیان میں عالمی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے خلاف شام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

 جولانی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹھوس موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے خلاف شام کی مکمل حمایت کا اعلان کریں۔

 الجزیرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شامی حکومت کے ساتھ علاقائی عمائدین اور دروز قبیلے کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں متعدد زیر حراست افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے