وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں کیرالہ میں بندرگاہ کا افتتاح، اپوزیشن پر طنز، اڈانی کی تعریف

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں کیرالہ میں بندرگاہ کا افتتاح، اپوزیشن پر طنز، اڈانی کی تعریف

اس موقع پر وزیر اعظم نے صنعت کار گوتم اڈانی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "یہاں گوتم اڈانی بھی موجود ہیں۔ اڈانی نے یہاں جو بندرگاہ بنائی ہے، وہ شاید گجرات میں بھی نہیں بنائی۔”

8800 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ویزنجام بندرگاہ کو خاص طور پر بڑے کارگو جہازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئندہ برسوں میں اس کی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت تین گنا تک بڑھنے کی توقع ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اب تک ہندوستان کی 75 فیصد ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں بیرونی بندرگاہوں پر انجام پاتی تھیں، جس سے ملک کو زبردست مالی نقصان ہوتا تھا لیکن اب یہ صورت حال بدلنے والی ہے۔‘‘

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے